بلوچستان میں آٹھ لاکھ خراب گندم کی فروخت کی تصدیق

بلوچستان میں آٹھ لاکھ خراب گندم کی بوریاں فروخت کر دی گئیں، صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ یہ گندم ماضی میں خریدی گئی تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں آٹھ لاکھ خراب گندم کی فروخت کی تصدیق

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں آٹھ لاکھ گندم کی خراب بوریاں فروخت کیے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے کہا کہ یہ گندم ماضی میں خریدی گئی تھی جس کی خراب کوالٹی کی وجہ سے اسے فروخت کرنا پڑا۔

نور محمد دمڑ نے میڈیا کو بتایا کہ سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق گندم کی کوالٹی متاثر ہو چکی تھی، جس کے باعث اسے مزید ذخیرہ کرنا ممکن نہیں تھا۔ اس تناظر میں صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد گندم فروخت کر دی گئی، اور حاصل شدہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے پاس اب خراب گندم کی کوئی بوریاں موجود نہیں ہیں۔ حکومت شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے اور تمام فیصلے قانونی تقاضوں کے مطابق کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں