روسی خفیہ ایجنسی نے فرانس اور برطانیہ پر یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے کا الزام لگایا، جرمنی نے انکار کیا۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس اور برطانیہ یوکرین کو ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یوکرین روس کے ساتھ مذاکرات میں بہتر پوزیشن حاصل کر سکے۔
روسی بیورو آف فارن انٹیلی جنس سروس کے بیان کے مطابق، فرانس اور برطانیہ چھوٹے ایٹمی ہتھیار ٹی این سیونٹی فائیو کے پرزے یوکرین منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان پرزوں کی منتقلی کا مقصد یہ تاثر دینا ہے کہ یوکرین نے خود یہ ہتھیار تیار کیے ہیں، تاکہ فرانس اور برطانیہ ایٹمی مواد کے پھیلاؤ کے الزامات سے بچ سکیں۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی نے اس معاملے میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔











