سوشل میڈیا پر 60 سالہ حکیم کی جوان لڑکی سے شادی وائرل

60 سالہ حکیم بابر کی جوان لڑکی سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پیار ہوا اور پھر نکاح کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوشل میڈیا پر 60 سالہ حکیم کی جوان لڑکی سے شادی وائرل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

60 سالہ حکیم بابر کی جوان لڑکی سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ حکیم بابر نے کہا کہ پہلے پیار ہوا اور پھر نکاح کیا۔ یہ شادی ان کی محبت کی داستان کا نتیجہ ہے۔

حکیم بابر نے کہا کہ ہماری شادی ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی۔ ان کی اہلیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے۔

ان کی اہلیہ نے کہا کہ محبت میں عمر نہیں دیکھی جاتی اور جب دل سے انسان پسند آجائے تو نکاح کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

حکیم بابر نے مزید کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، نکاح کو آسان بنایا جائے تاکہ لوگ زنا سے بچیں۔

ویڈیو میں دلہن بھی خوش نظر آئیں اور ان کے اہل خانہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں