پنجاب کے خطرناک عمارتوں والے اسکول خالی کرنے کا حکم

لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے خطرناک عمارتوں والے اسکول فوری خالی کرنے کا حکم دیا، ضلعی اتھارٹیز کو عمارتیں سیل کرنے کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب کے خطرناک عمارتوں والے اسکول خالی کرنے کا حکم

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام خطرناک عمارتوں والے اسکولوں کو فوری خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ضلعی اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام خطرناک اور جزوی خطرناک اسکول عمارتوں کو سیل کر دیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر ہوگی۔

محکمہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ خطرناک اسکول عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں