ویسٹ انڈیز نے ممبئی میں زمبابوے کو 255 رنز کا ہدف دیا، شمرون ہیٹ مائر نے 84 رنز بنائے۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 255 رنز کا ہدف دیا۔ ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹ مائر نے 34 گیندوں پر 84 رنز، رومن پاؤل نے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے جبکہ شرفین ردرفورڈ نے 13 گیندوں پر 31 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ ورلڈ کپ 2026 میں ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کے خلاف سب سے بڑا سکور ہے۔















