ازدواجی رشتے کی بربادی کی 8 بری عادتیں

ازدواجی رشتے کی مضبوطی چھوٹی عادات پر منحصر ہوتی ہے، جو نظر انداز ہونے پر دوری پیدا کر دیتی ہیں اور رشتے کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ازدواجی رشتے کی بربادی کی 8 بری عادتیں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ازدواجی رشتے کی مضبوطی چھوٹی چھوٹی عادات پر منحصر ہوتی ہے، جو نظر انداز ہونے پر دوری پیدا کر دیتی ہیں۔ معروف ریلیشن شِپ ایکسپرٹ جان گوٹ مین کے مطابق یہ بری عادتیں تنقید، خاموشی اور رنجش سے شروع ہوکر رشتے کو تباہ کر سکتی ہیں۔

مسلسل تنقید شریک حیات کو کم تر محسوس کرواتی ہے اور نفرت پیدا کرتی ہے۔ بات چیت کا انکار جذباتی فاصلہ بڑھاتا ہے۔ ذاتی جگہ کی کمی بھی رشتے میں چڑچڑاپن لاتی ہے۔

رنجش دل میں رکھنا اعتماد کو تباہ کرتی ہے جبکہ چھوٹی مہربانیوں کو نظر انداز کرنا محبت کو کمزور کرتا ہے۔ جذباتی ضروریات کو نظر انداز کرنے سے تعلقات میں فاصلے پیدا ہوتے ہیں۔

سوال کرنے کے بجائے مفروضے لگانے سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور تنازع سے بچنے کی کوشش رشتے میں دوری پیدا کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مسائل کو نظر انداز کرنے کے بجائے مناسب وقت پر بات کر کے حل کرنا بہتر ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں