صاحبزادہ فرحان: اوپنرز ناکام ہوں تو باقی کو سکور کرنا چاہیے

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ اگر اوپنرز ناکام ہوں تو باقی بیٹرز کو سکور کرنا چاہیے، انگلینڈ کے خلاف سخت مقابلے کی تیاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صاحبزادہ فرحان: اوپنرز ناکام ہوں تو باقی کو سکور کرنا چاہیے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ اگر اوپنرز کچھ نہ کر سکیں تو نیچے آنے والے بیٹرز کو سکور بنانا چاہیے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری ہے، پوائنٹس جمع کرنے پر بات چیت جلد شروع ہوگی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ منسوخ ہونے کے باعث گروپ کے ہر میچ کی اہمیت ناک آؤٹ جیسی ہوگئی ہے اور غلطی کی گنجائش نہیں رہی۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر کو اننگز لمبی کرنا ہوگی، بولنگ اچھی ہو رہی ہے اور سنچری بنانے سے اعتماد بڑھتا ہے، ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کو سخت مقابلہ دیں، ہمارے پاس بہترین اسپنرز ہیں اور صائم ایوب امپیکٹ پلیئر ہیں، امید ہے وہ اچھی اننگز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا انگلینڈ سے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں