ایریزونا میں 10 سال بعد ملنے والا موبائل صحرا کے موسم میں محفوظ رہا اور اب بھی کام کر رہا ہے۔
ایریزونا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست ایریزونا کے علاقے Prescott میں 84 سالہ کیٹی الکین کو صحرا میں 10 سال بعد ایک گمشدہ موبائل فون ملا جو حیران کن طور پر کام کرنے لگا۔ یہ فون صحرا کے گرم موسم اور سخت حالات میں دس سال تک رہنے کے باوجود خراب نہیں ہوا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیٹی الکین اپنے گھر کے قریب صحرا میں چہل قدمی کر رہی تھیں اور انہوں نے ایک گرد آلود فون میدان میں دیکھا۔ جب کیٹی نے فون کو چارج کیا تو وہ کام کرنے لگا اور اس کے پیغامات کے ذریعے مالک کا پتہ لگانے کی کوشش کی۔
فون کی مالک میڈی، جو شکاگو میں مقیم ہے، یہ جان کر حیران رہ گئی کہ اس کا فون جو 2015 میں ہائیکنگ کے دوران گم ہوا تھا، دوبارہ مل گیا ہے اور اب بھی فعال ہے۔












