پنجاب کی ٹیکس آمدنی پہلی ششماہی میں 227 ارب 85 کروڑ تک پہنچی جبکہ سالانہ ہدف 527 ارب 70 کروڑ ہے۔ حکومت نے کم کارکردگی والے محکموں کو بہتر کارکردگی کی ہدایت دی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کی پہلی ششماہی میں ٹیکس آمدنی 227 ارب 85 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سالانہ ہدف 527 ارب 70 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے ہدف پورا نہ کرنے والے محکموں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔
توانائی اور ٹرانسپورٹ شعبوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، صرف 78 کروڑ روپے جمع کیے گئے جبکہ سالانہ ہدف 9 ارب 70 کروڑ روپے تھا۔ بورڈ آف ریونیو نے پہلی ششماہی میں 35 ارب 69 کروڑ روپے جمع کیے، جبکہ ہدف 105 ارب روپے تھا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 147 ارب روپے جمع کیے جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے 43 ارب 41 کروڑ روپے جمع کیے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ بقیہ مدت میں ٹیکس وصولی کو تیز کیا جائے گا۔














