یوکرینی صدر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کر دی ہے اور انہیں روکنا پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔
کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ زیلنسکی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن کو روکنے کا واحد طریقہ بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ہے۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین پر ہی نہیں رکیں گے، ان کو روکنا اور انہیں یوکرین پر قبضہ نہ کرنے دینا پوری دنیا کے لیے فتح ہوگی۔
ادھر یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ اوڈیسہ میں روسی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔











