مومنہ اقبال کی خواہش: مریم نواز کراچی آئیں، شہر کے حالات بہتر ہوں

اداکارہ مومنہ اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کی اور کہا کہ اگر وہ کراچی آئیں تو شہر کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مومنہ اقبال کی خواہش: مریم نواز کراچی آئیں، شہر کے حالات بہتر ہوں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کراچی بھی آئیں تو یہاں کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ پنجاب کی تعریف کر رہی تھیں اور کہا کہ اس وقت پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔

میزبان فیصل قریشی نے مذاق میں کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کوئی اپیل کریں، ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں۔ جس پر مومنہ نے جواب دیا کہ کراچی میں بھی مریم نواز جیسی قیادت کی ضرورت ہے کیونکہ شہر کے مسائل زیادہ ہیں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایک مریم نواز کراچی بھی آجائیں۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے سیاستدانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ کام ہم سے بہتر کر رہے ہیں، خاص طور پر ان کے مواد تخلیق کار اور کیمرہ مین۔

دیگر متعلقہ خبریں