کامل خان نے سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت سے علیحدگی کا اعلان کیا

کامل خان نے انتظامیہ کے فیصلوں کے بعد سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت سے علیحدگی کا اعلان کیا، ٹیم کی پیش رفت اور شراکت داری کو سراہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کامل خان نے سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت سے علیحدگی کا اعلان کیا

سیالکوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک کامل خان نے ٹیم سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ انتظامیہ کے بعض فیصلوں کے بعد کیا گیا۔

کامل خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ سے محبت کی وجہ سے انہوں نے سیالکوٹ اسٹالینز کی قیادت سنبھالی تھی۔ ان کے مطابق مختصر مدت میں ٹیم نے نمایاں پیش رفت کی، جس میں عالمی کھلاڑیوں کی شمولیت اور اہم شراکت داری شامل ہیں۔

کامل خان نے مزید کہا کہ علیحدگی کا فیصلہ کچھ وقت قبل کر لیا تھا، تاہم وہ چاہتے تھے کہ ٹیم پہلے محفوظ ہاتھوں میں ہو۔ اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے ٹیم سے وابستہ تمام افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں