پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکول سے باہر: حافظ نعیم الرحمان

پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں اور حکمرانوں کی عیاشیاں جاری ہیں، حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکول سے باہر: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں جبکہ حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں افطار ڈنر کے دوران خطاب کرتے ہوئے کسانوں کے حقوق کی پامالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب کا تقابل دوسرے صوبوں سے نہیں بلکہ صوبے کے اپنے وسائل سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بااثر خاندانوں کے لوگ جماعت میں نئی قیادت کو آنے نہیں دیتے جس کی وجہ سے ترقی کی راہیں مسدود ہو رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں