بھارت کی جنوبی افریقا کے خلاف طنزیہ اشتہار پر تنقید

بھارتی براڈکاسٹر کو جنوبی افریقا کے خلاف طنزیہ اشتہار پر شدید تنقید کا سامنا، جسے سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کی جنوبی افریقا کے خلاف طنزیہ اشتہار پر تنقید

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے براڈکاسٹر کو جنوبی افریقا کے خلاف طنزیہ اشتہار پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کرنا پڑا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دی، جس کے بعد بھارتی براڈکاسٹر کا ‘کپ کیک’ اشتہار مذاق بن گیا۔

جنوبی افریقا کے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اشتہار کے بعد بھارتی براڈکاسٹر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، صارفین نے اسے ‘غرور کا انجام’ قرار دیا۔

جنوبی افریقا سے شکست کے بعد بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہو گیا ہے، سپر 8 کے گروپ 1 میں بھارت کا نیٹ رن ریٹ منفی 3 ہے اور اس کے سیمی فائنل کی راہ میں رکاوٹیں بڑھ گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں