جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست سے بھارت کا سیمی فائنل مشکل

جنوبی افریقا سے شکست کے بعد بھارت کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل ہوگیا۔ نیٹ رن ریٹ بھی منفی 3 پر ہے، بڑے مارجن سے جیت ضروری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست سے بھارت کا سیمی فائنل مشکل

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کو 76 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل ہوگیا۔

جنوبی افریقا نے 188 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے بڑی شکست ہے۔

اس شکست سے بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی 3 ہوگیا ہے۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے۔

مجموعی طور پر گروپ 1 میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔ ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اگر تین ٹیمیں 4، 4 پوائنٹس پر ہوں تو نیٹ رن ریٹ اہم ہوگا، جہاں بھارت کی پوزیشن کمزور ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں