انگلینڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے میں سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دی، انگلش ٹیم نے 146 رنز بنائے جبکہ سری لنکا 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پالی کہلے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے ہرا دیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔
سری لنکا کا ہدف 147 رنز تھا، لیکن ان کی ٹیم 16.4 اوورز میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی طرف سے کپتان داسن شاناکا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
انگلینڈ کے فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز بنائے، جبکہ ول جیکس نے 21 رنز کا تعاون دیا۔ گروپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا تھا۔















