شاہد آفریدی کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم سلیکشن پر عدم اطمینان کا اظہار

شاہد آفریدی نے ٹیم کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوچ کنفیوز ہیں اور ٹیم میں فخر زمان کی موجودگی سے فرق پڑتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہد آفریدی کی ٹیم سلیکشن پر تنقید، کوچ کے فیصلوں پر سوال

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کی سلیکشن پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ خراب موسم میں عموماً بولنگ کو ترجیح دی جاتی ہے، لیکن قومی ٹیم کے کوچ کنفیوز دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوچ اور کپتان کو فیصلے لینے کی ضرورت ہے، قومی ٹیم ہر لحاظ سے متوازن ہے اور ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قائد اعظم ٹرافی میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں، سلیکشن بورڈ کو انہیں پی ایس ایل فرنچائزز کے سامنے لانا چاہیے تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں