آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج سری لنکا اور انگلینڈ جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اہم میچز ہوں گے۔
احمد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج دو اہم میچز ہوں گے۔
پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ دوسرا مقابلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان شام ساڑھے چھ بجے احمد آباد کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا۔ قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہے۔















