پاکستان نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثر، تاخیر کا سامنا

کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا، ممکنہ طور پر منسوخی کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نیوزی لینڈ میچ بارش سے متاثر، تاخیر کا سامنا

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کولمبو میں بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے۔

پچ کو کورز سے ڈھانپا گیا ہے اور اگر بارش ساڑھے 9 بجے تک جاری رہی تو میچ منسوخ کر دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

پاکستان نے گروپ کے آخری میچ میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دی تھی جس سے رن ریٹ میں بہتری آئی تھی۔ یہ بہتری ممکنہ طور پر میچ منسوخ ہونے پر پاکستان کے حق میں جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں