علی سسٹرز نے جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی علی سسٹرز نے جرمن جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ماہ نور علی اور سحرش علی نے اپنے مد مقابل کھلاڑیوں کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
ماہ نور علی نے رافیلا گوئڈونی کو 4-11، 4-11 اور 7-11 سے شکست دی جبکہ سحرش علی نے نیریا ساسترے کو 6-11، 2-11 اور 2-11 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
کوارٹر فائنل میں ماہ نور کا مقابلہ مصری کھلاڑی سے ہوگا جبکہ سحرش جرمن حریف کا سامنا کریں گی۔
مہوش علی، جو علی سسٹرز کی تیسری بہن ہیں، نیشنل ویمنز جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد دھرنوں کی وجہ سے بروقت ایئرپورٹ نہ پہنچ سکیں اور جرمن جونیئر اوپن میں شرکت سے محروم رہ گئیں۔















