حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

حکومت نے قائداعظم اور علامہ اقبال پر عالمی معیار کی ویب سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے 50 کروڑ روپے تک فنڈنگ دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا قائداعظم اور علامہ اقبال پر ویب سیریز بنانے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر عالمی معیار کی تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیریز ان کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر تیار کی جائیں گی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ قومی تجدید اور فکری احیاء کا اہم سنگِ میل ہوگا، جو کہ قوم سازی کا طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اس پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔ مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے علمی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ تحقیق پر مبنی اور عالمی معیار کی پروڈکشنز تیار ہو سکیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا، جس سے قومی بیانیہ مضبوط ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں