حکومت نے مالی سال میں 10.6 ارب ڈالر قرض لیا اور 13.3 ارب ڈالر ادا کیا

حکومت نے مالی سال میں 10.6 ارب ڈالر قرض لیا اور 13.3 ارب ڈالر قرض و سود ادا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت نے مالی سال میں 10.6 ارب ڈالر قرض لیا اور 13.3 ارب ڈالر ادا کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 10.6 ارب ڈالر کا نیا قرضہ لیا جبکہ 13.3 ارب ڈالر کا قرض اور اس کا سود ادا کیا۔ وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق، 9.7 ارب ڈالر قرض اور 3.5 ارب ڈالر سود ادا کیا گیا۔ وفاق نے 8.6 ارب ڈالر جبکہ صوبوں نے 1.9 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا غیر ملکی قرضہ 91.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ملٹی لیٹرل ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے 5.06 ارب ڈالر قرضہ حاصل ہوا، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ 2.2 ارب ڈالر دیا۔

اقتصادی امور کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عالمی بینک نے 1.9 ارب ڈالر قرض دیا جبکہ ایشیائی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے 89 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔ بجلی و توانائی کے پراجیکٹس پر 1.3 ارب ڈالر خرچ کیے گئے۔

مزید یہ کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے کے پراجیکٹس پر 68 کروڑ ڈالر، شہری اور دیہی ترقیاتی پراجیکٹس پر 28 کروڑ ڈالر، صحت پر 18.5 کروڑ ڈالر اور آئی ٹی وسائل پر 17.1 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں