وجے اور رشمیکا کی شادی کیلئے بیرون ملک سے سکیورٹی خدمات حاصل کر لی گی

وجے اور رشمیکا کی شادی 26 فروری کو ادے پور میں ہوگی اور سکیورٹی کیلئے بیرون ملک سے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وجے اور رشمیکا کی شادی کیلئے بیرون ملک سے سکیورٹی خدمات

ادے پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی وڈ اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے اپنی شادی کیلئے بیرون ملک سے سکیورٹی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ یہ شادی 26 فروری کو ادے پور میں ہوگی، جو ایک ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہے۔ تقریب میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار مدعو ہوں گے۔اداکار جوڑی کی شادی ادے پور میں ایک بڑے رقبے پر ہوگی، جہاں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بیرون ملک سے حاصل کردہ سکیورٹی اہلکار مقامی گارڈز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔شادی کے بعد 4 مارچ کو حیدرآباد دکن میں فلم انڈسٹری کے دوستوں کیلئے ایک شاندار استقبالیہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ وجے اور رشمیکا نے گزشتہ سال 3 اکتوبر کو منگنی کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں