امریکی کھلاڑیوں نے 28 گھنٹے پکل بال کھیل کر ریکارڈ بنایا

دو امریکی کھلاڑیوں نے 28 گھنٹے پکل بال کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، ہر گھنٹے صرف 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی کھلاڑیوں نے 28 گھنٹے پکل بال کھیل کر ریکارڈ بنایا

گرینڈ ریپڈز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست مشیگن کے شہر گرینڈ ریپڈز کے دو کھلاڑیوں، بریڈ ہیورکیمپ اور کیلب ڈینگ، نے 28 گھنٹے مسلسل سنگلز پکل بال کھیل کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہ کوشش گزشتہ نومبر میں کی گئی تھی، جس دوران انہیں ہر گھنٹے صرف 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔

کیلب ڈینگ نے بتایا کہ طویل کھیل کے دوران ان کا دماغ شٹ آف ہو گیا اور وہ آٹو پائلیٹ پر چلے گئے۔ ان کے مطابق یہ کیفیت تقریباً 20 گھنٹوں کے بعد شروع ہوئی۔

رواں ماہ ان کھلاڑیوں کو اطلاع ملی کہ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی کوشش کے شواہد قبول کر لیے ہیں اور ان کا نام باقاعدہ ریکارڈ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں