سپر ایٹ مرحلےمیں پاکستان نیوزی لینڈٹی 20میچ، شدیدبارش کا امکان

کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر بارش کا خطرہ ہے، جس سے میچ منسوخی یا تاخیر ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ: بارش سے خطرہ

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں میچ ہونے والا ہے، تاہم بارش کا شدید امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیمیں حالیہ کارکردگی کے فطری اتار چڑھاؤ کے بعد آمنے سامنے ہیں۔ جنوری 2022 سے اب تک دونوں ٹیمیں 24 مرتبہ مدِ مقابل آ چکی ہیں، جن میں نیوزی لینڈ نے 13 اور پاکستان نے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

سری لنکا میں جاری ایونٹ کے دیگر مقابلوں کی طرح اس میچ پر بھی بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کولمبو میں بارش کا 74 فیصد امکان ہے، جس کے باعث میچ کے آغاز میں تاخیر یا منسوخی بھی ممکن ہے۔

کولمبو میں تیز ہوائیں چلنے اور درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق، اگر میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں