مارک چیپمین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کے خلاف کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔
مارک چیپمین نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس خطے میں کنڈیشنز ٹاس کو اہم بناتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی یہاں کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ان کنڈیشنز سے واقف ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انڈیا میں بیٹنگ کے لیے پچز بہتر ہوتی ہیں جبکہ بولرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کنڈیشنز میں اسپنرز مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ عثمان طارق کا منفرد ایکشن ان کو کریز پر آ کر روک دیتا ہے۔
چیپمین نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز ہوتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان واحد ٹیم ہے جس کے ساتھ ہم نے ماضی قریب میں زیادہ کھیل کھیلا ہے۔
کیوی کھلاڑی نے مزید کہا کہ اسپنرز کے خلاف کھیلنے کے لیے مختلف شاٹس کی پلاننگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے پاس بھی ایسے بولرز ہیں جو ان کنڈیشنز میں مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ میچل سینٹنر کل کے میچ کے لیے پر جوش ہیں جبکہ لوکی فرگوسن دوبارہ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، تاہم ان کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔















