رمضان المبارک کی آمد پر مہنگائی میں اضافہ، ہفتہ وار شرح میں 1.16 فیصد اضافہ

رمضان کے آغاز پر ملک میں مہنگائی بڑھ گئی، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رمضان المبارک کی آمد پر مہنگائی میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں ہفتہ وار مہنگائی 1.16 فیصد بڑھی جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 4.26 فیصد سے بڑھ کر 5.19 فیصد ہوگئی۔ حالیہ ہفتے 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے کی قیمت میں 11.78 فیصد، چکن 6.34 فیصد، ٹماٹر 3.82 فیصد، لہسن 5.86 فیصد اور کیلوں کی قیمت میں 16.05 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آتے، گڑ، دالوں اور چینی کی قیمتیں کم ہوئیں۔

حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے مختلف آمدنی والے طبقوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔ 17,732 روپے ماہانہ تک آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی رفتار 1.11 فیصد اضافے کے ساتھ 5.50 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی رفتار 0.78 فیصد اضافے کے ساتھ 3.82 فیصد رہی۔

دیگر متعلقہ خبریں