ٹی 20 کوالیفائرز میں محمد اکرم نے 13 گیندوں پر ففٹی بنا کر عمران نذیر کا ریکارڈ توڑ دیا

بہاولپور کے محمد اکرم نے 13 گیندوں پر ففٹی بنا کر عمران نذیر کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمد اکرم نے 13 گیندوں پر ففٹی بنا کر عمران نذیر کا ریکارڈ توڑا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بہاولپور کے 24 سالہ کرکٹر محمد اکرم نے قومی ٹی 20 کوالیفائرز میں تیز ترین ففٹی بنا کر عمران نذیر کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

محمد اکرم نے حیدر آباد کے خلاف میچ میں 13 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جس کے دوران انہوں نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

اس سے قبل عمران نذیر نے 2005 میں 14 گیندوں پر ففٹی بنا کر یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں