ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟

ذیابیطس کے مریض کھجور کو محدود مقدار میں افطار میں کھا سکتے ہیں، کیونکہ اس کا گلائسمک انڈیکس معتدل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ذیابیطس کے مریض افطار میں کھجور کھا سکتے ہیں؟

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہ رمضان میں کھجور سے روزہ افطار کرنے کی روایت عام ہے، مگر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا کھجور ان کے لیے نقصان دہ تو نہیں۔

ذیابیطس میں میٹھے کے استعمال کو نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، مگر پھلوں کی قدرتی مٹھاس صحت پر مختلف اثر ڈال سکتی ہے۔

گلائسمک انڈیکس کے مطابق، کھجور کا اسکور 44 سے 53 ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے معتدل انتخاب ہو سکتا ہے۔

کھجور میں موجود فائبر بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتا ہے، مگر ایک یا دو سے زیادہ کھجور کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو افطار میں متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے اور اپنے معالج سے مشورہ لینا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں