رمضان میں ریاض الجنہ کی زیارت کے اوقات کار نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس میں مردوں اور عورتوں کے لیے مختلف اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔
مدینہ منورہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ یہ اوقات کار زائرین کے رش کو منظم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔
رمضان کے پہلے دو عشروں میں مردوں کے لیے زیارت کے اوقات صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک اور رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوں گے۔ خواتین کے لیے زیارت کا وقت رات 11 بجے سے 1:40 تک اور صبح 6 بجے سے 11 بجے تک ہوگا۔
رمضان کے تیسرے عشرے میں مردوں کے لیے تین اوقات مقرر کیے گئے ہیں: صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک، رات 11 بجے سے 12 بجے تک، اور صبح 2 بجے سے 5 بجے تک۔ خواتین کے لیے زیارت کا وقت صبح 6 بجے سے 11 بجے تک ہوگا۔
انتظامیہ نے زائرین کو وقت کی پابندی اور پیشگی اجازت نامے کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ عبادات کا ماحول پرسکون رہے۔













