بھارتی کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، سینئر امپائر ہلاک

اتر پردیش کے سپرو اسٹیڈیم میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے سینئر امپائر مانک گپتا ہلاک ہوگئے، وہ کانپور کرکٹ سرکٹ کے ممتاز امپائر تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، سینئر امپائر ہلاک

کانپور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے اناؤ کے سپرو اسٹیڈیم میں شہد کی مکھیوں نے کرکٹ میچ کے دوران حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سینئر امپائر مانک گپتا جاں بحق ہوگئے۔ مانک گپتا کانپور کرکٹ سرکٹ میں ایک ممتاز امپائر تھے اور کانپور کرکٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ تھے۔

امپائر مانک کے بھائی امیت کمار گپتا نے بتایا کہ ڈرنکس بریک کے دوران مانک گپتا ایک ساتھی امپائر سے ملاقات کے لیے گئے تھے جب شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے اچانک حملہ کیا۔ مانک فرار ہونے کی کوشش میں گر گئے، جس کے بعد شہد کی مکھیوں نے انہیں نشانہ بنایا۔

مانک تقریباً 30 سال سے امپائرنگ کر رہے تھے اور ریاستی پینل کے امپائر تھے۔ ان کے ساتھی امپائر جگدیش شرما نے بتایا کہ مکھیوں کے جھنڈ نے ڈرنکس بریک کے دوران حملہ کیا، ہم بھاگے لیکن مانک گپتا عمر رسیدہ ہونے کے سبب مکھیوں سے آگے نہ نکل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں