آسٹریلوی کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ورلڈکپ کی ناکامی کا ذمہ دار کھلاڑیوں کو قرار دیا اور تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی پر کھلاڑیوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم سے ہمیشہ زیادہ توقعات ہوتی ہیں، جو درست ہیں، لیکن حالیہ کارکردگی میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔
میکڈونلڈ نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف میچ میں مزید رنز کی ضرورت تھی اور تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واپس جا کر تمام چیزوں کا جائزہ لیں گے، اور اگلے ورلڈ کپ سے قبل مزید ٹورنامنٹس کی تیاری کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کو زمبابوے اور سری لنکا سے شکست ہوئی، جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔















