ہیلری کلنٹن کی طالبان حکومت پر خواتین کے حقوق کی پامالی پر تنقید

ہیلری کلنٹن نے طالبان حکومت پر خواتین کے حقوق کی پامالی پر شدید تنقید کی ہے، کہا کہ افغان خواتین کو معاشرتی زندگی سے باہر کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہیلری کلنٹن کی طالبان حکومت پر خواتین کے حقوق کی پامالی پر تنقید

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے افغانستان میں طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں خواتین کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔

انہوں نے فارن افیئرز میں اپنے مضمون میں لکھا کہ طالبان نے افغان خواتین کو سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی سے تقریباً مکمل طور پر باہر کر دیا ہے۔

خواتین کی ثانوی تعلیم، یونیورسٹیوں میں داخلے اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، جو طالبان کے اقتدار کو طول دینے کا ذریعہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق خواتین پر سخت پابندیاں آمرانہ طرزِ حکومت کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں اور اسے روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

طالبان حکومت عوامی فلاح کے بجائے کنٹرول اور نظریاتی غلبے کو ترجیح دے رہی ہے، جس کے اثرات خواتین پر براہِ راست پڑ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں