حکومت بجلی اور گیس ٹیرف میں تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے، جہاں آمدن کی بنیاد پر سلیب سسٹم متعارف ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے بجلی اور گیس کے ٹیرف نظام میں بڑی تبدیلی کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اب ٹیرف کا تعین استعمال کے بجائے آمدن کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اس نئے ماڈل کے تحت سبسڈیز گھریلو آمدنی کے مطابق متعین کی جائیں گی۔ یہ اصلاحات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کے تحت حتمی شکل دی جا رہی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد ملک میں توانائی کی سبسڈی کو زیادہ منصفانہ اور مؤثر بنانا ہے تاکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔














