امریکا میں یو ایف اوز اور خلائی مخلوق پر بحث کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے، جس پر صدر ٹرمپ نے فائلیں جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں یو ایف اوز اور خلائی مخلوق پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ ایلیئنز حقیقت میں موجود ہوسکتے ہیں، لیکن ان کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اوباما نے واضح کیا کہ ایریا 51 میں کسی خلائی مخلوق کو نہیں رکھا گیا اور وہاں کوئی زیرِ زمین تنصیب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کائنات کی وسعت کے پیش نظر کہیں نہ کہیں زندگی کے امکانات موجود ہوسکتے ہیں، تاہم اپنی صدارت کے دوران انہوں نے خلائی مخلوق کی جانب سے زمین سے رابطے کا کوئی ثبوت نہیں دیکھا۔
اوباما کے بیان کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایف اوز سے متعلق فائلیں جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاملات انتہائی پیچیدہ، دلچسپ اور اہم ہیں جن کی معلومات منظر عام پر لائی جائیں۔













