امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی تعریف

امریکی وزیرخارجہ نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی تعریف کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی وزیرخارجہ کی پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی تعریف

واشنگٹن ڈی سی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی۔

مارکو روبیو نے بتایا کہ ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، معدنی وسائل، ترقی اور انسداد دہشتگردی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کی تعریف کی گئی۔

ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے بورڈ آف پیس کے اجلاس کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو کی۔

دیگر متعلقہ خبریں