کوہاٹ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت

کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل نے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جس سے یومیہ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 225 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوہاٹ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت

کوہاٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کے مطابق بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 10 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 225 بیرل خام تیل حاصل کیا جائے گا، جو ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہنگو لمشیوال فارمیشن میں یہ کامیاب دریافت ہوئی ہے۔ اس کنویں میں او جی ڈی سی ایل کا 65 فیصد، پی پی ایل کا 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ کا 5 فیصد حصہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں بھی تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے، جہاں سے یومیہ 97 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اس گیس کو سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں