امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو الٹی میٹم دیا، ایران نے جوابی سخت ردعمل کا عندیہ دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو نتائج برے ہوں گے۔ ایران نے اس کے جواب میں جارحیت کی صورت میں سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایران پر محدود فوجی کارروائی کے امکان پر غور کیا ہے، جس میں ایران کے سرکاری اور جوہری اہداف کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ اگر معاہدہ نہ ہوا تو بڑے پیمانے پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔
ایران نے اقوام متحدہ کو ایک خط میں فوجی جارحیت کی صورت میں شدید ردعمل کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر جارحیت ہوئی تو خطے میں دشمن کے تمام اڈے اور تنصیبات جائز ہدف ہوں گے۔ ایران نے کہا کہ وہ پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔













