او جی ڈی سی نے ٹنڈو الہٰ یار میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا، یومیہ 9.7 ملین مکعب فٹ گیس اور 580 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے۔
ٹنڈو الہٰ یار: (رائیٹ ناوٴ نیوز) او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ درس ویسٹ – تھری کنواں میں کی گئی ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 9.7 ملین مکعب فٹ گیس اور 580 بیرل تیل کی پیداوار ہوئی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی نے بتایا کہ یہ پیداوار لوئر گورو فارمیشن کے سی سینڈ سے حاصل کی گئی ہے۔ دریافت شدہ گیس کو پلانٹ میں پراسیس کر کے ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔
یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی اور مقامی سطح پر توانائی کے وسائل میں اضافہ کرے گی۔














