قومی کرکٹ ٹیم کا سپر ایٹ مرحلے کے لیے پریکٹس کا آغاز

قومی کرکٹ ٹیم کل کولمبو میں سپر ایٹ مرحلے کے لیے پریکٹس کا آغاز کرے گی، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 21 فروری کو ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی کرکٹ ٹیم کی سپر ایٹ مرحلے کے لیے پریکٹس شروع

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن پریماداسا سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے سے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

پریکٹس کے بعد رات 8 بجے قومی کرکٹ ٹیم کا ایک کھلاڑی پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن کل دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پری میچ پریس کانفرنس ایک بج کر پندرہ منٹ پر ہوگی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ راؤنڈ کا پہلا میچ 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں