پاکستان ہاکی فیڈریشن دورہ آسٹریلیا میں بدانتظامی کی ذمہ دار قرار

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دورہ آسٹریلیا میں بدانتظامی کا ذمہ دار قرار دیا گیا، جس سے مالی نقصانات بھی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان ہاکی فیڈریشن دورہ آسٹریلیا میں بدانتظامی کی ذمہ دار قرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دورہ آسٹریلیا میں بدانتظامی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھیج دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ویزا درخواستوں کی تاخیر اور غلطیوں کے باعث ٹیم کی پرواز منسوخ کرنی پڑی، جس کے نتیجے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 2 کروڑ 71 لاکھ روپے اضافی خرچ برداشت کرنا پڑا۔ مزید برآں، ویزا پراسیس کے دوران 97 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ بھی پی ایس بی نے اٹھایا۔

رہائش کے انتظامات میں بھی بدانتظامی سامنے آئی، جہاں ڈبل ٹری بائی ہلٹن ہوٹل میں قیام کے لیے پیشگی ادائیگی کے باوجود ٹیم وہاں نہیں رہی۔ کھلاڑیوں کو یومیہ 115 امریکی ڈالر فی کس الاؤنس دیا گیا اور دیگر اخراجات کے لیے 3 ہزار امریکی ڈالر بھی فراہم کیے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں