ٹوئٹر نے نیا ویڈیو پلیئر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے، خاص طور پر موبائل ڈیوائسز کے لیے۔
سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر نیا ویڈیو پلیئر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ویڈیوز کے دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
ٹوئٹر کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر نے اس نئی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا، جو خاص طور پر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین سنگل کلک پر اسکرین کو ٹک ٹاک کی طرح بنا سکیں گے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک کو امریکی سرمایہ کاروں کے گروپ نے خرید لیا ہے۔ ٹوئٹر کی یہ تبدیلی خود کو ٹک ٹاک کے مقابلے پر پیش کرنے کی کوشش ہے۔
اس سے قبل ٹوئٹر نے 2025 میں ورٹیکل ویڈیو فیڈ کو متعارف کرایا تھا، جس کے بعد ویڈیو پلیئر کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ موبائل ڈیوائسز پر بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔















