پولینڈ نے خطے میں ممکنہ جنگ کے خدشے پر اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
وارسا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں جنگ کے خدشے کے باعث کچھ گھنٹوں بعد انخلا ممکن نہ ہو سکے گا۔
پولینڈ کی حکومت کے اس انتباہ کے پیچھے خطے میں کشیدگی میں اضافے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ہیں۔
دوسری طرف، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج ایران پر حملے کی تیاری کر رہی ہے، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
اسی تناظر میں، اسرائیل میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔













