وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ میں روس کا دورہ متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ میں روس کا دورہ متوقع ہے، جہاں روسی قیادت سے ملاقاتیں اور پاکستانی کمیونٹی سے تبادلہ خیال ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ میں روس کا دورہ متوقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا مارچ کے دوسرے ہفتے میں روس کا دورہ متوقع ہے، جس دوران روسی قیادت سے اہم ملاقاتیں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریاں جاری ہیں اور وہ روسی قیادت سے باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم روس میں مقیم پاکستانی تاجر برادری اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے، جو دورے کا اہم جزو ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں