دنیا بھر میں رمضان کے روزے کے دورانیے میں فرق

دنیا بھر میں رمضان کے دوران روزے کے اوقات میں واضح فرق ہے۔ فن لینڈ، آئس لینڈ میں روزہ انیس سے بیس گھنٹے جبکہ چلی، ارجنٹائن میں صرف 12 گھنٹے ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دنیا بھر میں رمضان کے روزے کے دورانیے میں فرق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ دنیا بھر میں روزے کے اوقات کار واضح ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اس سال روزے کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 12 سے 14 گھنٹے تک متوقع ہے۔

دنیا کے مختلف خطوں میں روزے کے دورانیے میں واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔ فن لینڈ اور آئس لینڈ میں سب سے طویل روزے ہوں گے، جہاں روزہ تقریباً انیس سے بیس گھنٹے تک رہے گا۔

چلی، ارجنٹائن اور نیوزی لینڈ میں مختصر ترین روزے صرف 12 گھنٹے کے ہوں گے۔ مشرق وسطیٰ، یورپ اور شمالی امریکا میں اوسطاً روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے متوقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کے دورانیے میں فرق مقامی جغرافیائی محل وقوع اور رویت ہلال پر منحصر ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں