ایس آئی ایف سی کی بدولت ملک میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے ملک میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ ہوا، او جی ڈی سی ایل نے فرانسیسی کمپنی سے معاہدہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات کی بدولت ملک میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے بجلی پیداوار بڑھانے کے لیے فرانسیسی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس سے جدید واٹر انجکشن سسٹم کے ذریعے تیل کی پیداوار میں 9 ملین بیرل اضافے کی توقع ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مدد سے ملک میں ساڑھے تین ارب ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے منصوبے سے 3 بلین کیوبک فٹ گیس کی اضافی پیداوار کا امکان ہے، جس سے 460 ملین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے ٹیکنالوجی کی مدد سے خام تیل کی پیداوار 750 بیرل تک پہنچا دی ہے، جبکہ پرانی آئل فیلڈز کی استعداد بڑھانے کے لیے جدید تکنیکی اقدامات جاری ہیں۔

ایس آئی ایف سی کے مطابق توانائی میں خود کفالت سے معاشی استحکام مزید مضبوط ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں