دودھ پلانے والی خواتین کو رمضان میں روزہ رکھنے کا حکم ان کی صحت اور بچے کی مکمل غذا پر منحصر ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)رمضان کے دوران دودھ پلانے والی خواتین کے لیے روزہ رکھنے کا حکم ان کی صحت اور بچے کی غذا کی مکمل ضرورت پر منحصر ہے۔ اگر ماں روزہ رکھ کر بچے کو مکمل غذا فراہم کر سکتی ہے تو اس پر روزہ رکھنا فرض ہے۔
اگر روزے کی حالت میں دودھ پلانے سے ماں کی صحت متاثر ہوتی ہو یا بچے کی غذا مکمل نہ ہو سکے، تو ایسی صورت میں ماں کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے۔ بعد از رمضان ان چھوڑے گئے روزوں کی قضا کرنا واجب ہوگا۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ روزے کی حالت میں بچے کو دودھ پلانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔















