آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص رہائش پر طارق حسین بگٹی نے استعفیٰ دیا اور عماد شکیل بٹ پر دو سالہ پابندی کا اعلان کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص رہائش کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بدانتظامی کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو قصور وار قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران طارق حسین بگٹی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے کئی بار رابطے کیے گئے مگر پیمنٹس نہیں کی گئیں، جس کی وجہ سے بدانتظامی ہوئی۔ انہوں نے پرو ہاکی لیگ کے فنڈز کی فراہمی میں غفلت پر تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔
طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر دو سال کی پابندی کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کو مضبوط بنانا چاہیے اور ہاکی بورڈ جلد تشکیل پاتا نظر آ رہا ہے۔















