حملے کے دلائل ہیں، معاہدہ کرنا ایران کی دانشمندی ہوگی۔ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملے کے دلائل ہیں، معاہدہ کرنا ایران کی دانشمندی ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وائٹ ہاؤس: ایران کیلئے معاہدہ دانشمندی، حملے کے دلائل موجود

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے حق میں کئی دلائل ہیں اور ایران کے لیے دانشمندی معاہدہ کرنے میں ہے۔

پریس کانفرنس میں کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ ایران کے معاملے پر کچھ پیشرفت ہوئی ہے اور ایرانی حکام آئندہ ہفتوں میں مزید تفصیلات کے ساتھ واپس آئیں گے۔ ایران سے متعلق سفارتی کوششیں جاری ہیں اور مزید پیشرفت کا انتظار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کریں گے جہاں 20 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے۔

کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ شٹ ڈاؤن کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹ ارکان سے براہ راست بات چیت ابھی تک نہیں ہوئی۔

دیگر متعلقہ خبریں