امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث 18 ایرانی عہدیداروں پر ویزا پابندیاں عائد کیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حکومت نے ایران کے 18 اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور ان کے اہلخانہ پر ویزا پابندیاں عائد کی ہیں۔ یہ پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث عہدیداروں پر لگائی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق، ان پابندیوں کا مقصد ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری سے منسلک عہدیدار بھی ان پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔ امریکا ایرانی عوام کے اظہارِ رائے کے حق کی حمایت جاری رکھے گا۔












